فلسطینی صدر محمود عباس سرکاری دورے پرانقرہ پہنچ گئے

انقرہ ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس سرکاری دورے پرترک دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق انقرہ میں انہوں نے مزار اتا ترک پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ بعد ازاں وہ ملّی میثاق ٹاور میں تشریف لے گئے اور یادگاری دفتر میں اپنے خیالات رقم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عظیم ملک کے عوام کے لئے اور سابق اور …

انقرہ ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس سرکاری دورے پرترک دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق انقرہ میں انہوں نے مزار اتا ترک پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ بعد ازاں وہ ملّی میثاق ٹاور میں تشریف لے گئے اور یادگاری دفتر میں اپنے خیالات رقم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عظیم ملک کے عوام کے لئے اور سابق اور موجودہ انتظامیہ کے لئے احترام کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عظیم رہنماءمصطفیٰ کمال اتاترک نے ترکی کے قیام کے عمل میں جس کردار کا مظاہرہ کیا اسے نہایت تعریف و تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ محمود عباس نے ترکی کی قومی اسمبلی کے سپیکر اسماعیل قاہرامان کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں صدر عباس نے کہا کہ فلسطین کے ترک حکومت کے ساتھ تعلقات تاریخی اور جغرافیائی تعلقات ہیں اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

Leave a Reply