واشگنٹن۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے داعش سے موصل کی بازیابی کے لئے عسکری مہم انتہائی غلط طریقے چلانے کے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت تنقید کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر اور نیو ہیمپشائر میں ریلی سے خطاب کے دوران نے ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لڑائی شروع ہونے …
ہلیری کلنٹن کی ڈونلڈ ٹرمپ پرتنقید

مزید خبریں
واشگنٹن۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے داعش سے موصل کی بازیابی کے لئے عسکری مہم انتہائی غلط طریقے چلانے کے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت تنقید کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر اور نیو ہیمپشائر میں ریلی سے خطاب کے دوران نے ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لڑائی شروع ہونے سے قبل ہی شکست تسلیم کر لی جو کہ بہت خطرناک ہے اور اسے رد کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کوامریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انتخابی جلسے میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ موصل کی بازیابی کی مہم ایک مکمل ناکامی و تباہی کی صورت میں سامنے آئی ہے اور امریکا کی رہنمائی بھی بے سود دکھائی دے رہی ہے۔








