سعودی عرب اور قازخستان کے پرامن جوہری تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

163

ریاض۔ 27اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب اور قازخستان کے درمیان جوہری توانائی کے پ±رامن استعمال سے متعلق ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سمجھوتے پر سعودی عرب کی جانب سے شاہ عبداللہ سٹی برائے جوہری اور قابل تجدید توانائی کے صدر ڈاکٹر ہاشم یمنی اور قازخ وزیر توانائی قنات بوزم بیوف نے دستخط کئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ سمجھوتا قازخستان کے صدر نور سلطان نذر اے بائیوف اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان مذاکرات کے بعد طے پایا ہے۔انھوں نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔دونوں ملکوں میں مفاہمت کی ایک یادداشت اور تین سمجھوتے طے پائے ہیں