کیلے مہاجر بستی، برطانیہ اور فرانس کے مابین نیا تنازعہ

141

لندن۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) برطانیہ اور فرانس کے مابین کیلے کی مہاجر بستی خالی کرائی جانے کے بعد کم عمر مہاجرین کے معاملے پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی وزیر داخلہ امبر رڈ نے فرانسیسی حکومت سے اس بستی میں بچ جانے والے نوعمروں کی مناسب انداز میں حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثناءاس مطالبے پر ان کے فرانسیسی ہم منصب بیرنار کازینو نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں کہا کہ ان میں سے اکثر نابالغوں کے والدین برطانیہ پہنچ چکے ہیں اور انہیں ان کے خاندان کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں برطانیہ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں۔