سرینگر ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے چیئرمین سید علی گیلانی کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے، جامع مسجد سرینگر میںمسلسل 18ویں ہفتے کو نماز جمعہ نہ ادا کرنے دینے، لریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ہسپتال سے دوبارہ جیل منتقل کرنے اور حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو گرفتار کرنے کے کٹھ پتلی حکومت کے ناروا اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی کٹھ پتلی حکومت نے کشمیریوں کے سیاسی ، معاشرتی اور مذہبی حقوق قطعی طور پر سلب کر رکھے ہیں۔
ہوم بین الاقوامی خبریں کٹھ پتلی انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کوحوصلے ہرگز پست نہیں کرسکتی‘...