بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں115 دن گزارنے والے خلاءباز بحفاظت زمین پر پہنچ گئے

آستانہ ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں115 دن گزارنے کے بعد تین ممالک سے تعلق رکھنے والے خلاءباز بحفاظت واپس زمین پر پہنچ گئے ۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا ، روس اورجاپان سے تعلق رکھنے والے تینوں خلاءبازوں نے بین الاقوامی خلائی مرکز میں 115 دن گزارے ۔ یہ خلاءباز گذشتہ روز وسط ایشیائی ریاست قزاخستان کے جنوب مشرقی علاقے میں بحفاظت واپس …

آستانہ ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں115 دن گزارنے کے بعد تین ممالک سے تعلق رکھنے والے خلاءباز بحفاظت واپس زمین پر پہنچ گئے ۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا ، روس اورجاپان سے تعلق رکھنے والے تینوں خلاءبازوں نے بین الاقوامی خلائی مرکز میں 115 دن گزارے ۔ یہ خلاءباز گذشتہ روز وسط ایشیائی ریاست قزاخستان کے جنوب مشرقی علاقے میں بحفاظت واپس پہنچے ۔ یہ منظر ناسا کے ٹی وی چینل نے براہ راست دکھایا ۔ اس مشن کے دوران خلاءبازوں نے ڈی این اے کو خلاءمیں ترتیب سے رکھنے کا تجربہ کیا۔

Leave a Reply