چیسی ناﺅ ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) سابق سوویت ریاست مالدووا میں پہلے صدارتی انتخابات کےلئے پولنگ شروع ہوگئی۔ 1990ءکے بعد پہلی مرتبہ صدارتی انتخابات کےلئے ووٹنگ کا عمل اتوارکی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوا، انتخابات کےلئے ملک بھرمیں دو ہزار پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں ۔ مالدووا میں گذشتہ سال بینکوں سے ایک ارب ڈالر کی رقم کی خردبرد کے بعد سیاسی بے …
مالدووا میں صدارتی انتخابات کےلئے پولنگ شروع

مزید خبریں
چیسی ناﺅ ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) سابق سوویت ریاست مالدووا میں پہلے صدارتی انتخابات کےلئے پولنگ شروع ہوگئی۔ 1990ءکے بعد پہلی مرتبہ صدارتی انتخابات کےلئے ووٹنگ کا عمل اتوارکی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوا، انتخابات کےلئے ملک بھرمیں دو ہزار پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں ۔ مالدووا میں گذشتہ سال بینکوں سے ایک ارب ڈالر کی رقم کی خردبرد کے بعد سیاسی بے چینی شروع ہوگئی تھی جس کے بعد لوگ مغربی حمایت یافتہ سیاسی اتحاد سے متنفر ہوگئے ۔ مالدووا کی 41فیصد آبادی کی یومیہ آمدنی پانچ ڈالر سے کم ہے جبکہ اوسط ماہانہ تنخواہ 240 ڈالر ہے۔ مالدووا میں صدارتی انتخابات کےلئے عام پولنگ 1996ءمیں ہوئی تھی۔








