شام کا مسئلہ تیسری عالمی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے، روسی شہری

ماسکو ۔ یکم نومبر (اے پی پی) روس کی تقریباً نصف آبادی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام کے معاملے پر روس اور مغربی ممالک کے درمیان موجودتناﺅ تیسری عالمی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات روس کے ایک غیر جانبدار گروپ لیواڈا سینٹر کے ایک سروے سے معلوم ہوئی ہے۔ سروے کے مطابق 52 فیصد روسی باشندے روس کی طرف سے شام …

ماسکو ۔ یکم نومبر (اے پی پی) روس کی تقریباً نصف آبادی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام کے معاملے پر روس اور مغربی ممالک کے درمیان موجودتناﺅ تیسری عالمی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات روس کے ایک غیر جانبدار گروپ لیواڈا سینٹر کے ایک سروے سے معلوم ہوئی ہے۔ سروے کے مطابق 52 فیصد روسی باشندے روس کی طرف سے شام میں بمباری کے حامی ہیں۔ یہ سروے روس بھر میں کیا گیا اور اس میں 1600 افراد کی رائے معلوم کی گئی۔

Leave a Reply