اقوام متحدہ ۔ یکم نومبر (اے پی پی) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب اسماعیل ولد الشیخ احمد نے کہا ہے کہ یمن کی ابتر معاشی صورت حال انسانی بحران کو مزید گھمبیر کررہی ہے،حوثی ملیشیا کی طرف سے شہریوں پر کی گئی اندھا دھند گولہ باری سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران بات …
عالمی برادری یمن میں امن روڈ میپ کی حمایت کرے،اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ یکم نومبر (اے پی پی) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب اسماعیل ولد الشیخ احمد نے کہا ہے کہ یمن کی ابتر معاشی صورت حال انسانی بحران کو مزید گھمبیر کررہی ہے،حوثی ملیشیا کی طرف سے شہریوں پر کی گئی اندھا دھند گولہ باری سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران بات کرتے ہوئے ولد الشیخ احمد کا کہنا تھا کہ یمن میں انسانی صورت حال بد سے بدتر کی طرف بڑھ رہی ہے،حالات بہتر ہونے کے بجائے روز بہ روز خراب ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یمن کے بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 کے مطابق ایک جامع روڈ میٹ پیش کیا ہے








