بغداد ۔ یکم نومبر (اے پی پی)عراقی وزیراعظم نے داعش سے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دے یا مرنے کے لئے تیار رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی نے سرکاری ٹی وی پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ داعش کے پاس اب اور کوئی راستہ نہیں ہے، انھیں ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا مرنا ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم داعش کے گرد گھیرا تنگ …
داعش ہتھیار ڈال دے یا مرنے کے لیے تیار رہے،عراقی وزیراعظم

مزید خبریں
بغداد ۔ یکم نومبر (اے پی پی)عراقی وزیراعظم نے داعش سے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دے یا مرنے کے لئے تیار رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی نے سرکاری ٹی وی پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ داعش کے پاس اب اور کوئی راستہ نہیں ہے، انھیں ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا مرنا ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم داعش کے گرد گھیرا تنگ کر دیں گے اور سانپ کا سر بھی کاٹ دیں گے،ان کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔عراقی فوج موصل کی مشرقی حد سے تقریباً ایک کلومیٹر دور ہے اور شہر میں داخل ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے جنوب سے بھی عراقی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔








