اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):قومی کراٹے چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (کل) پیر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کوئٹہ میں شروع ہو گا۔ پاکستان واپڈا کے کوچ شاہ محمد شان نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 35 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں 22 مرد اور 13 خواتین کھلاڑی شامل ہیں اور کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ …
پاکستان واپڈا کراٹے ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پیر سے شروع ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):قومی کراٹے چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (کل) پیر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کوئٹہ میں شروع ہو گا۔ پاکستان واپڈا کے کوچ شاہ محمد شان نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 35 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے
جن میں 22 مرد اور 13 خواتین کھلاڑی شامل ہیں اور کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کے دو سیشن صبح و شام ہونگےجس میں کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی تربیت دی جائے گی۔28ویں قومی مینز اینڈ ا 14ویں ویمنز نیشنل کراٹے چیمپئن شپس 7 سے 10 اکتوبر تک کوئٹہ میں منعقد ہو گی جس میں دفاعی چیمپیئن پاکستان واپڈا سمیت پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ایچ ای سی، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور میزبان بلوچستان کی مرد و خواتین ٹیمیں شرکت کریں گی۔








