حیدر علی نےٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کا سرفخر سے بلند کردیا، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل (ریٹائرڈ) محمد آصف زمان نے کہا ہے کہ حیدر علی نےٹوکیو پیراالمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کا سرفخر سے بلند کردیاہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے حیدر علی او ان کے والد کو اس بڑی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اور …

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل (ریٹائرڈ) محمد آصف زمان نے کہا ہے کہ حیدر علی نےٹوکیو پیراالمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کا سرفخر سے بلند کردیاہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے حیدر علی او ان کے والد کو اس بڑی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اور حکومت پہلے کی طرح ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی اور اس کے علاوہ کرنل محمد آصف زمان نے پاکستان سپورٹس بورڈ اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے حیدر علی کو تربیت کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنےکی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

حیدر علی نے جاپان میں کھیلی گئی ٹوکیو پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو 55.26میٹر تھرو کر کے پاکستان کی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اس کھلاڑی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے حیدر علی کو 2019 میں بیجنگ میں کھیلی گئی عالمی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جتنے پر کچھ عرصہ قبل دس لاکھ روپے کی انعامی رقوم سے نوازا تھا۔