اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی ڈویژنل کے مایہ ناز بیڈمیٹن کوچ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ مطاہربیڈمیٹن اکیڈمی راولپنڈی کے تربیت یافتہ سات کھلاڑی آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمیٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان بیڈمیٹن فیڈریشن کے زیراہتمام 16 سے 19 ستمبر تک کوئٹہ میں کھیلا جائے گا جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ایونٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے …
مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی راولپنڈی کے تربیت یافتہ سات کھلاڑی آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمیٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے،کوچ مطاہر سہیل

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی ڈویژنل کے مایہ ناز بیڈمیٹن کوچ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ مطاہربیڈمیٹن اکیڈمی راولپنڈی کے تربیت یافتہ سات کھلاڑی آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمیٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔
یہ ٹورنامنٹ پاکستان بیڈمیٹن فیڈریشن کے زیراہتمام 16 سے 19 ستمبر تک کوئٹہ میں کھیلا جائے گا جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ایونٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انفرادی اور ٹیم ایونٹ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی راولپنڈی کے تربیت یافتہ سات کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے اور ان کھلاڑیوں میں محمد علی لاروش، عاکف، مطیب سہیل ڈار، غزالہ صدیق ، قاسم چوہدری، عمیرخان اور محمد ابراہیم شامل ہیں، اکیڈمی کی کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کی کارکردگی بہتر جا رہی ہے اور اکیڈمی میں تربیت کرنے والے کھلاڑی محمد علی لاروش اور غزالہ صدیق اپنی، اپنی کیٹگریز میں نیشنل چیمپئن ہیں جبکہ عاکف اور مطیب سہیل ڈار بھی اچھے کھلاڑی ہیں اور وہ اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ضرور کامیاب ہونگے۔
باقی کھلاڑی سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کے لئے ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مطاہر سہیل نے کہاکہ یہ تمام کھلاڑی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے اکیڈمی میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی اس رینکنگ بیڈمیٹن ٹورنامنٹ میں پہلے سے زیادہ بہتر اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بیڈمیٹن کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔








