عراق کی سرحد پر فوج کی تعیناتی حفظِ ماتقدم کے طور پر کی گئی ہے، ترکی

انقرہ ۔ 3 نومبر (اے پی پی) ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان قرطولمس نے واضح کیا ہے کہ عراق کی سرحد کے ساتھ فوج کی تعیناتی حفظ ماتقدم کے طور پر ہے،یہ کسی خطرے کے لیے نہیں۔انھوں نے زور دیا ہے کہ بغداد حکومت کشیدگی کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کرے۔عراق نے ترکی کو سرحد پر فوج کی تعیناتی کے بعد خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے دراندازی …

انقرہ ۔ 3 نومبر (اے پی پی) ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان قرطولمس نے واضح کیا ہے کہ عراق کی سرحد کے ساتھ فوج کی تعیناتی حفظ ماتقدم کے طور پر ہے،یہ کسی خطرے کے لیے نہیں۔انھوں نے زور دیا ہے کہ بغداد حکومت کشیدگی کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کرے۔عراق نے ترکی کو سرحد پر فوج کی تعیناتی کے بعد خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے دراندازی کی تو اس کو قیمت چکانا پڑے گی۔ترک فوج نے ٹینکوں اور دیگر بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو عراق کی سرحد کے نزدیک واقع قصبے سیلوپی کی جانب بھیجا ہے

Leave a Reply