نیٹو کے اقدامات پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، روسی وزیر دفاع

ماسکو ۔ 3 نومبر (اے پی پی) روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے ایک بار پھر مشرقی یورپ میں نیٹو کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ امریکا اور نیٹو کے رکن دیگر ملکوں نے روس اور بیلاروس کی سرحدوں کے قریب حملہ آور فوجوں کی تعیناتی کا عمل تیز کر دیا ہے۔ روسی وزیر دفاع …

ماسکو ۔ 3 نومبر (اے پی پی) روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے ایک بار پھر مشرقی یورپ میں نیٹو کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ امریکا اور نیٹو کے رکن دیگر ملکوں نے روس اور بیلاروس کی سرحدوں کے قریب حملہ آور فوجوں کی تعیناتی کا عمل تیز کر دیا ہے۔ روسی وزیر دفاع نے علاقے میں نیٹو کے نئے فوجی اڈے کے افتتاح کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو، سیاسی و اقتصادی اور فوجی حربوں اور دباو¿ کے ذریعے اپنی پالیسیاں دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔سرگئی شوئیگو کا کہنا تھا کہ نیٹو نے روس کے خلاف کھلی انٹیلی جینس جنگ بھی شروع کر رکھی ہے

Leave a Reply