ماسکو ۔ 3 نومبر (اے پی پی) ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے روس کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ویلری گراسی موف سے ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتِ حال پر بات چیت کی ہے۔ دونوں نے شام میں جاری جھڑپوں کو ختم کرنے اور حلب میں صورتِ حال کو نارمل سطح پر لانے اور دہشت گرد تنظیم داعش کو علاقے میں حاصل خطرناک حیثیت …
ترک مسلح افواج کے سربراہ کی ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات

مزید خبریں
ماسکو ۔ 3 نومبر (اے پی پی) ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے روس کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ویلری گراسی موف سے ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتِ حال پر بات چیت کی ہے۔ دونوں نے شام میں جاری جھڑپوں کو ختم کرنے اور حلب میں صورتِ حال کو نارمل سطح پر لانے اور دہشت گرد تنظیم داعش کو علاقے میں حاصل خطرناک حیثیت کو ختم کرنے اور علاقے میں امن کے قیام کو جلد از جلد ممکن بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے جیسے معاملات پرتبادلہ خیال کیا ۔اس بارے میں جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات بڑے تعمیری ماحول میں ہوئے ہیں۔مذاکرات میں ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار کے ہمراہ ترکی کی خفیہ سروس کے سربراہ حقان فدان بھی موجود تھے۔








