پاکستان کپ ویمنز ون ڈےکرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل)مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

44
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا رائونڈ 7 فروری سے شروع ہو گا

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں (کل) جمعہ کو مزید دو میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے جس میں بلاسٹرز کا مقابلہ سٹرائیکرز سے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا جبکہ ڈائنامائٹس اور چیلنجرز کی ٹیمیں اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔

ایونٹ میں چار ٹیمیں شرکت کررہے ہیں جن میں ڈائنامائٹس، بلاسٹرز،چیلنجرز اور سٹرائیکرز کی ٹیمیں شامل ہیں۔چودہ میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کودس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنرزاپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے تقسیم کئے جائیں گے ۔

ٹورنامنٹ کے ہر میچ کی بہتری کھلاڑی کو 20 ہزار روپے بطور انعام دیا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز نیشنل سٹیڈیم اور اوول اکیڈمی گراؤنڈ کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں ۔ایونٹ کا فائنل21 ستمبر کو کھیلا جائے گاجو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔