نئی دہلی ۔ 3 نومبر (اے پی پی) بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملوں کی کوریج پر این ڈی ٹی وی کو مبینہ طور پر ایک دن کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ این ڈی ٹی وی کے ذرائع نے” ایکسچینج فار میڈیا“ کو بتایا کہ بھارتی حکومت نے این ڈی ٹی وی انڈیا کو 9 نومبر کو ایک روز کیلئے اپنی …
بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کا این ڈی ٹی وی کو ایک دن کیلئے بند کرنے کا حکم
مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 3 نومبر (اے پی پی) بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملوں کی کوریج پر این ڈی ٹی وی کو مبینہ طور پر ایک دن کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ این ڈی ٹی وی کے ذرائع نے” ایکسچینج فار میڈیا“ کو بتایا کہ بھارتی حکومت نے این ڈی ٹی وی انڈیا کو 9 نومبر کو ایک روز کیلئے اپنی نشریات بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی حکومت کا موقف ہے کہ این ڈی ٹی وی نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے دوران سٹرٹیجک اثاثوں کو دکھا کر قومی سلامتی پر سمجھوتہ کیا تاہم بھارت میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ صرف این ڈی ٹی وی کیخلاف کارروائی کیوں کی جا رہی ہے جبکہ کئی چینلز نے آپریشن کی کوریج کی تھی۔ این ڈی ٹی وی میں بعض لوگوں کو یقین ہے کہ ان کی کوریج بیلنس تھی، اس لئے یہ حکم غیر معقول اور حواس باختہ ہے۔ توقع ہے کہ این ڈی ٹی وی اس حکم کو چیلنج کرے گا۔








