مکہ۔ 3 نومبر (اے پی پی) نئے عمرہ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر سے عمرہ کی ادائی کے لیے مسلمانوں کی مکہ مکرمہ آمد کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ ایک ماہ اور چند ایام کے دوران 43 ہزار مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا ہے۔ ان میں 90 فی صد کا تعلق جنوب مشرقی ایشیا اور پاکستان سے ہے۔سعودی عرب کے موقر بزنس اخبار”الاقتصادی “کی رپورٹ کے …
نئے عمرہ سیزن کے آغاز کے بعد 43 ہزار عازمین مکہ پہنچ گئے

مزید خبریں
مکہ۔ 3 نومبر (اے پی پی) نئے عمرہ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر سے عمرہ کی ادائی کے لیے مسلمانوں کی مکہ مکرمہ آمد کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ ایک ماہ اور چند ایام کے دوران 43 ہزار مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا ہے۔ ان میں 90 فی صد کا تعلق جنوب مشرقی ایشیا اور پاکستان سے ہے۔سعودی عرب کے موقر بزنس اخبار”الاقتصادی “کی رپورٹ کے مطابق رواں عمرہ سیزن میں چند ہفتوں کے دوران 43 ہزار عازمین مکہ معظمہ پہنچے ہیں۔رواں سال کے دوران عمرہ سیزن کا آغاز صفر المظفر کے بجائے محرم الحرام ہی سے کرلیا گیا تھا۔اب تک عرب ممالک اور ترکی سے بہت کم مسلمان عمرہ کی ادائی کے لیے مکہ مکرمہ آئے ہیں۔








