واشنگٹن ۔ 4 نومبر (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ کے ترجمان گیری رائس نے کہا ہے کہ یونان کو اقتصادی بحران سے نجات دلانے کے پروگرام میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا اعلان اس سال کے آخر تک کیا جائے گا۔انھوں نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے یورپی قرض دہندگان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف کے …
آئی ایم ایف یونان کو اقتصادی بحران سے نجات دلانے کے پروگرام میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ سال کے آخر تک کرے گا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 4 نومبر (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ کے ترجمان گیری رائس نے کہا ہے کہ یونان کو اقتصادی بحران سے نجات دلانے کے پروگرام میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا اعلان اس سال کے آخر تک کیا جائے گا۔انھوں نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے یورپی قرض دہندگان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف کے یونان سے مطلوبہ مالی اہداف زیادہ ہیں خاص طور پر 2018 کے بعد مجموعی قومی پیداوار کا 3.5 فیصد کی شرح سے فاضل بجٹ کا ہدف موجودہ حالات سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم فنڈ کے مجموعی قومی پیداوارکے1.5 فیصد تک فاضل بجٹ کے ہدف کی حمایت کر سکتے ہیں لیکن قرضے کے بوجھ کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔








