بھوبنیشور۔28نومبر (اے پی پی):ارجنٹائن نے ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کوزبردست مقابلے کے بعد 3-4 گولز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستانی جونیئر ٹیم اس شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہو گئ ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف) کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھوبنیشور میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے …
جونیئرہاکی ورلڈکپ،ارجنٹائن نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 3-4 گولز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی،پاکستانی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر
بھوبنیشور۔28نومبر (اے پی پی):ارجنٹائن نے ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کوزبردست مقابلے کے بعد 3-4 گولز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستانی جونیئر ٹیم اس شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہو گئ ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف) کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھوبنیشور میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے آخری میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 3-4 گولز سے ہرا دیا،
فاتح ٹیم کی طرف سے کیپورو نے دسویں، نارڈولیلو نے 20ویں، رویز نے 30 ویں اور ابارا نے 47 ویں منٹ میں گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی، پاکستان کی طرف سے رانا وحید، رضوان علی اور عقیل نے گول کئے۔ واضح رہے کہ ارجنٹائن نے گروپ ڈی میں دو میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، گروپ میں پاکستان نے واحد کامیابی مصر کے خلاف حاصل کی جبکہ اسے پہلے میچ میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستانی ٹیم اب ایونٹ رینکنگ کے لئے 30 نومبر کو امریکہ کے مدمقابل ہو گی۔









