حریت قیادت نے احتجاجی کیلنڈر میں17نومبر تک توسیع کردی

حریت قیادت نے احتجاجی کیلنڈر میں17نومبر تک توسیع کردی (کل) جلسہ منعقد کرنے اور یوم استقلال منانے کی اپیل سرینگر ۔ 10 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور دیگر حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے وادی کشمےر مےں جاری انتفادہ کے دوران بے گناہ شہرےوں کے قتل عام کےخلاف احتجاجی …

حریت قیادت نے احتجاجی کیلنڈر میں17نومبر تک توسیع کردی
(کل) جلسہ منعقد کرنے اور یوم استقلال منانے کی اپیل
سرینگر ۔ 10 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور دیگر حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے وادی کشمےر مےں جاری انتفادہ کے دوران بے گناہ شہرےوں کے قتل عام کےخلاف احتجاجی کیلنڈر میں 17نومبر تک توسیع کردی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںتمام قیاس آرائیوں کودرکنار کرتے ہوئے آج شہر خاص سرینگر میں نماز جمعہ کے بعد جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اس روزحریت قیادت قوم سے خطاب کرے گی۔لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تاریخی جامع مسجد سرینگر کا رخ کرتے ہوئے یوم استقلال منائیں۔

Leave a Reply