اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات فیصل آباد اقتصادی زون میں 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ۔ جمعرات کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تین مرحلوں میں سے پہلی سرمایہ کاری میں ایروسول پروپیلنٹ گیس اے پی جی پلانٹ کی تنصیب شامل ہوگی ، یہ پلانٹ پہلی بار ریفریجرینٹ گیسوں اور ایڈناک …
متحدہ عرب امارات فیصل آباد اقتصادی زون میں 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، مشیر برائے تجارت

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات فیصل آباد اقتصادی زون میں 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ۔
جمعرات کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تین مرحلوں میں سے پہلی سرمایہ کاری میں ایروسول پروپیلنٹ گیس اے پی جی پلانٹ کی تنصیب شامل ہوگی ، یہ پلانٹ پہلی بار ریفریجرینٹ گیسوں اور ایڈناک لیوبز کی تیاری کے قابل بنائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ مقامی مینوفیکچرنگ سے پاکستان کے امپورٹڈ اے پی جی پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا عمل ایک سازگار کاروباری ماحول کا ثبوت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کاری بورڈ کی کارکردگی بہترین ہے ۔








