کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے لاحق خطرہ اب بھی بہت زیادہ ہے، عالمی ادارہ صحت

71
عالمی ادارہ صحت کا کووڈ -19کے انفیکشن میں اضافے بارے تنبیہ جاری

جنیوا۔29دسمبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نےکہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے لاحق خطرہ اب بھی بہت زیادہ ہے ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے وبائی امراض کے بارے میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ شواہد سے پتا چلاہے کہ اومیکرون ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اور اسکی علامات بھی دو سے تین دن میں ظاہر ہو جاتی ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی افریقہ میں اومیکروں کے کیسز میں 29 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ا س نئی قسم کو سمجھنے کے لیے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔