اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی میانمار میں 30 افراد کے قتل مذمت، احتساب یقینی بنانے کی ضرورت پر زور

نیویارک۔30دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار میں 30 سے ​​زائد افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے احتساب کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یواین سلامتی کونسل نے میانمار میں ہرقسم کے تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا اور انسانی حقوق کے احترام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اطلاعات …

نیویارک۔30دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار میں 30 سے ​​زائد افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے احتساب کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یواین سلامتی کونسل نے میانمار میں ہرقسم کے تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا اور انسانی حقوق کے احترام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں35 افراد ہلاک ہوئے جن میں 4 بچے اور سیو دی چلڈرن چیریٹی کےعملے کے دو ارکان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے تمام ضرورت مندافراد تک محفوظ اور بلا روک ٹوک انسانی رسائی کی ضرورت پر زور دیا۔ یاد رہے کہ میانمار کی ریاست کیاہ میں25 دسمبر کو 30 سے ​​زائد افراد کو ہلاک کر کے ان کی لاشیں جلا دی گئیں تھیں۔