خرطوم۔3جنوری (اے پی پی):سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے فوجی بغاوت کے باعث پیدا ہونے والے سیاسی بحران اور جمہوریت کے حامی مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کو تباہی کی طرف جانے …
سوڈان میں سیاسی بحران، وزیراعظم عبداللہ حمدوک مستعفی

مزید خبریں
خرطوم۔3جنوری (اے پی پی):سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے فوجی بغاوت کے باعث پیدا ہونے والے سیاسی بحران اور جمہوریت کے حامی مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کو تباہی کی طرف جانے کے خطرے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں اور فوج اور شہریوں میں اختلافات کے باوجود ہم نے سکیورٹی، امن، انصاف اور خونریزی کی روک تھام کے وعدے کو پورا کرنے کے لیےمطلوبہ اور ضروری اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوسکا ۔
انہوں نے کہا کہ سوڈان خطرناک ٹرننگ پوائنٹ کی طرف جارہا ہے جس سے ملکی بقا کو خطرہ ہے۔








