گزشتہ برس لیبیا کے ساحل سے 32,000 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا گیا، اقوام متحدہ

طرابلس۔5جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ 2021 میں 32,000 سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو لیبیا کے ساحل سے بچا کر لیبیا واپس بھیج دیا گیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 32,425 تارکین وطن سمندر میں ڈوبنے سے بچا کر واپس لیبیا پہنچایا گیا۔ انہوں …

طرابلس۔5جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ 2021 میں 32,000 سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو لیبیا کے ساحل سے بچا کر لیبیا واپس بھیج دیا گیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 32,425 تارکین وطن سمندر میں ڈوبنے سے بچا کر واپس لیبیا پہنچایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2021 میں وسطی بحیرہ روم کے راستے پر لیبیا کے ساحل سے 655 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک جبکہ 897 دیگر لاپتہ ہو ئے اور اس سے پہلے 2020 میں، کل 11,891 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا کر لیبیا واپس کیا گیا اور اس دوران 381 ہلاک جبکہ 597 وسطی بحیرہ روم کے راستے سے لاپتہ ہو گئے تھے ۔

واضح رہے کہ لیبیا غیر قانونی تارکین وطن کے لیے روانگی کا ایک ترجیحی مقام ہے تارکین یہاں سے بحیرہ روم کو عبور کر کے یورپی ساحلوں تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں ۔