بخارسٹ۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور نتیجہ خیز تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو بخارسٹ میں رومانیہ کے وزیر اعظم نکولائی چیوکا سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر اعظم رومانیہ کے چیف آف پروٹوکول نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ نے رومانیہ کے وزیر اعظم نکولائی چیوکا کو …
پاکستان رومانیہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور نتیجہ خیز تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی رومانیہ کے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
بخارسٹ۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور نتیجہ خیز تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو بخارسٹ میں رومانیہ کے وزیر اعظم نکولائی چیوکا سے ملاقات کے دوران کہی۔
وزیر اعظم رومانیہ کے چیف آف پروٹوکول نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ نے رومانیہ کے وزیر اعظم نکولائی چیوکا کو وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔ ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور خوشگوار تعلقات پر روشنی ڈالی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور نتیجہ خیز تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں حالیہ بہتری دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کا مظہر ہے۔وزیر خارجہ نے رومانیہ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے موثر اقدامات کو سراہا اور پاکستانی عوام کیلئے رومانیہ کی حکومت کی جانب سے انسداد کوویڈ ویکسین کی 500,000 خوراکوں کے تحفے کے اعلان پر وزیر اعظم نکولائی چیوکا چیوکا کا شکریہ ادا کیا۔
رومانیہ کے وزیر اعظم نے افغانستان کے تناظر میں پاکستان کے کردار اور رومانیہ کے شہریوں کے انخلا میں اسلام آباد کی طرف سے فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہا۔
وزیر اعظم رومانیہ کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا بالخصوص مقبوضہ جموں وکشمیر میں صورتحال کی سنگینی اور افغانستان کے تناظر میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔وزیر خارجہ نے یورپی یونین میں پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس کے حوالے سے رومانیہ کی حمایت کو سراہا۔
رومانیہ کے وزیر اعظم مسٹر نکولائی چیوکا نے وزیر خارجہ کو رومانیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے نیک خواہشات کے اظہار پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔








