قبرص کے مغربی ساحل پرزلزلے کے جھٹکے،ریکٹر سکیل پر شدت 6.6 ریکارڈ

62
Earthquake
Earthquake

نکوسیا۔11جنوری (اے پی پی):قبرص کے مغربی ساحل پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.6 ریکارڈ کی گئی ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکی زلزلہ پیما مرکز کے حوالے سے بتایا کہ منگل کی صبح قبرص کے مغربی ساحل پر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کا مرکز سطح زمین سے 51 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

انھوں نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے قبرص اور نواحی علاقوں کے علاوہ ترکی، اسرائیل اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے، تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔