افریقہ کی 85 فیصد آبادی کوتاحال کووڈ-19 کی ویکسین نہیں لگائی گئی، عالمی ادارہ صحت

94
عالمی ادارہ صحت کا کووڈ -19کے انفیکشن میں اضافے بارے تنبیہ جاری

جنیوا۔13جنوری (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نےکہا ہےکہ 85 فیصد سے زیادہ افریقی آبادی کو کووڈ-19 کی ویکسین نہیں لگائی گئی ہے۔

چینی ریڈیو کے مطابق کووڈ-19 کی وبابارےرسمی پریس کانفرنس میں انہوں نےکہا کہ آئندہ چند دنوں میں کووڈ-19 کی ویکسی نیشن کے منصوبےکے مطابق ویکسین کی کل خوراکیں 1 بلین تک پہنچ جائیں گی۔

گزشتہ سال ویکسین کی فراہمی میں درپیش کچھ رکاوٹیں بتدریج کم ہو رہی ہیں، لیکن اس سال کے وسط تک تمام ممالک کی 70 فیصد آبادی کو کووڈ-19 کی ویکسین لگانے کا ہدف پورا کرنےسے پہلے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا باقی ہے۔

اس وقت دنیا کے 90 ممالک اور خطوں میں ویکسی نیشن کی شرح 40 فیصد تک نہیں پہنچی ہے اور 36 ممالک اور خطوں میں ویکسی نیشن کی شرح 10 فیصد سے کم ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کووڈ-19 کی مزیدویکسین تیار کرنے پر بھی زور دیا ہے۔