چینی صدر شی جن پنگ کی باہمی سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری نگوین فو ترونگ اوراپنے ہم منصب نگوین شوان فوک کومبارکباد

96
Xi Jinping

بیجنگ۔19جنوری (اے پی پی):چین کےصدر شی جن پنگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگوین فو ترونگ اوراپنے ہم منصب نگوین شوان فوک کو چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے ۔

چینی ریڈیو کے مطابق شی جن پنگ نے کہاکہ ہم نے سٹریٹجک باہمی اعتماد سازی کو مستحکم کرنے اور جامع تعاون کو گہرا کرنے کے حوالے سے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے تاکہ چین ویتنام تعلقات کی مسلسل اور مستحکم ترقی کو آگے بڑھا یا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ چین اور ویتنام کے درمیان مختلف شعبوں اور تمام سطحوں پر متواتر رابطے ہیں اور کوروناوائرس وبا کے خلاف جنگ ،معاشی بحالی اور ترقیاتی تعاون ہموار طور پر آگے بڑھ رہا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔

شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ویتنام سوشلسٹ دوست و پڑوسی اور سٹریٹجک اہمیت کےحامل ممالک ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں چین ویت نام تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور جنرل سیکرٹری نگوین فو ترونگ اور صدرنگوین شوان فوک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں تاکہ دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم اور طویل مدتی ترقی کی جانب بڑھ سکیں اور دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔