اقوام متحدہ کی افغانستان میں زلزلے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری

اقوام متحدہ ۔19جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی افغانستان میں زلزلے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ بادغیس کے ضلع قادیس میں آنے والے 5.3 شدت کے زلزلے کے بعد تعینات انٹر ایجنسی کی ٹیم کی قیادت کر رہا ہے۔ زلزلے کے باعث …

اقوام متحدہ ۔19جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی افغانستان میں زلزلے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ بادغیس کے ضلع قادیس میں آنے والے 5.3 شدت کے زلزلے کے بعد تعینات انٹر ایجنسی کی ٹیم کی قیادت کر رہا ہے۔ زلزلے کے باعث سینکڑوں مکانات تباہ ہونے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور4زخمی ہوگئے ہیں ۔

اوسی ایچ اے نے کہاکہ زلزلے سے قبل ہونے والی شدید بارشوں سے مٹی سے بنے مکانات کو مزید نقصان پہنچاہے جن کے رہائشی اپنے رشتہ داروں کے پاس پناہ لے لینے پر مجبور ہیں۔ او سی ایچ اے کی زیرقیادتامدادی ٹیم کے علاوہ دیگر امدادی ایجنسیاں متاثرین کو گرم کھانوں کی شکل میں ابتدائی ہنگامی امداد ،پانی صاف کرنے کی گولیاں، حفظان صحت کی کٹس اور صاف پانی تقسیم کر رہی ہیں۔