اقوام متحدہ۔3فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کے احترام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ہمیشہ …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کے احترام کی ضرورت پر زور

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔3فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کے احترام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ہمیشہ عوامی اور نجی طور پر تمام انسانی حقوق کا مکمل احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ حکام کو اس طرح سے کام کرنے کی ضرورت ہے کہ ہر کمیونٹی یہ محسوس کرے کہ ان کی شناخت کا احترام کیا گیا ہے اور وہ پورے ملک سے تعلق رکھتے ہیں اور ہمیشہ یہی موقف اپنایا ہے۔
انہوں نے بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیکرٹری جنرل کا انسانی حقوق کے مکمل احترام سے متعلق موقف کا اطلاق جموں و کشمیر سمیت پوری دنیا کے لیے ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی امریکی درخواست کے باوجود جمعہ کو اس میں شرکت کریں گے۔








