سوڈان سیاسی بحران کو پرامن مشاورت سے حل کرے، اقوام متحدہ

خرطوم ۔4فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے سوڈان پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی بحران کو پرامن مشاورت سے حل کرے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں اقوام متحدہ کے مربوط عبوری امدادی مشن (یواین آئی ٹی سے ایم ایس کے سربراہ وولکر پرتھیس نے سوڈان کی عبوری خود مختار کونسل کے چیئرمین عبدالفتاح البرہان سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ سیاسی بحران کو پرامن مشاورت سے …

خرطوم ۔4فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے سوڈان پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی بحران کو پرامن مشاورت سے حل کرے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں اقوام متحدہ کے مربوط عبوری امدادی مشن (یواین آئی ٹی سے ایم ایس کے سربراہ وولکر پرتھیس نے سوڈان کی عبوری خود مختار کونسل کے چیئرمین عبدالفتاح البرہان سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ سیاسی بحران کو پرامن مشاورت سے حل کرے۔

اقوام متحدہ کے مندوب نے مظاہرین کے خلاف تشدد کو روک کر سیاسی مشاورت کے جاری عمل کو کامیاب بنانے کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں بڑی سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی سیاسی مشاورت کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔سوڈانی مسلح افواج کے جنرل کمانڈر البرہان کے 25 اکتوبر 2021 کو ہنگامی حالت کا اعلان کرنے اور خودمختار کونسل اور حکومت کو تحلیل کرنے کے بعد ملک سیاسی بحران کا شکار ہے۔ ■