وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران صنعتی تعاون کے حوالے سے فریم ورک معاہدے پر دستخط سے سی پیک نئی جہت سے ہم آہنگ ہوا ہے، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران صنعتی تعاون کے حوالے سے فریم ورک معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہی سی پیک نئی جہت سے ہم آہنگ ہوا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس معاہدے پر چین کی طرف سے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے چیئرمین نے از خوددستخط …

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران صنعتی تعاون کے حوالے سے فریم ورک معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہی سی پیک نئی جہت سے ہم آہنگ ہوا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس معاہدے پر چین کی طرف سے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے چیئرمین نے از خوددستخط کیے ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ جیسے ہی سی پیک منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے تمام ترتوجہ ملک میں تیزی سے صنعتی ترقی پر مرکوز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی او آئی کا قیام معیشت کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ 2016 میں منصوبے کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے نے بی او آئی اور اس کے چینی ہم منصب این ڈی آر سی کو صنعتی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے اہم اداروں کے طور پر مقرر کیا۔

اس تعاون کا دائرہ کار خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیز) کی ترقی اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی پر مشتمل ہے۔