اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ فروری 2022ء میں ہماری برآمدات 36 فیصد اضافہ کے ساتھ 2.808 ارب ڈالر ہو گئیں جو گزشتہ برس اسی عرصہ میں یہ برآمدات 2.068 ارب ڈالرز تھیں ۔ بدھ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات میں 100 ملین یومیہ کے حساب سے اضافہ ہوا جو کسی بھی مہینے کے مقابلے میں …
فروری 2022ء میں ہماری برآمدات 36 فیصد اضافہ کے ساتھ 2.808 ارب ڈالر ہو گئیں ، عبدالرزاق دائود

مزید خبریں
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ فروری 2022ء میں ہماری برآمدات 36 فیصد اضافہ کے ساتھ 2.808 ارب ڈالر ہو گئیں جو گزشتہ برس اسی عرصہ میں یہ برآمدات 2.068 ارب ڈالرز تھیں ۔
بدھ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات میں 100 ملین یومیہ کے حساب سے اضافہ ہوا جو کسی بھی مہینے کے مقابلے میں تیز ترین اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی 2021ء سے فروری 2022ء کے دوران ہماری برآمدات میں 26 فیصد اضافہ سے 20.552ار ب امریکی ڈالرز ہو گئی ہیں ۔
جولائی 2020ء سے فروری 2021ء کے دوران یہ برآمدات 16.324 ارب امریکی ڈالرز تھیں۔








