افغان مخالف قوتیں عبوری سیٹ اپ کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، دفاعی ماہر

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ بریگیڈیئر اسحاق احمد نے کہا ہے کہ افغان مخالف قوتیں افغانستان میں عبوری نظام کو بہتر طریقے سے چلانے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔جمعرات کو پی ٹی وی کے پروگرام کابل آور میں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قائم عبوری حکومت کے نمائندے امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد عوام کو درپیش مسائل …

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ بریگیڈیئر اسحاق احمد نے کہا ہے کہ افغان مخالف قوتیں افغانستان میں عبوری نظام کو بہتر طریقے سے چلانے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔جمعرات کو پی ٹی وی کے پروگرام کابل آور میں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قائم عبوری حکومت کے نمائندے امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان عوام اور عبوری حکومت خطے کے اپنے حصوں میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندوں اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن کے سربراہ کی جانب سے عبوری سیٹ اپ کے بارے میں حو صلہ افزا رپورٹس موجود ہیں۔

ڈیبورا لیونس کی رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ افغان عبوری سیٹ اپ کے ارکان افغانستان کے کئی اضلاع میں مسائل پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کی رائے تھی کہ افغان سرزمین کے لیے بروقت انسانی امداد وہاں کے حالات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں