اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):امریکا، چین اوربرطانیہ پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے بدستورسرفہرست ممالک ہیں۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں امریکا کوپاکستانی برآمدات میں گزتشہ مالی سال کے مقابلہ میں 44.27 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں امریکا کوپاکستانی برآمدات کاحجم 3.862 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.677 ارب ڈالرتھا۔پاکستانی برآمدات کے …
امریکا، چین اوربرطانیہ پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے سرفہرست ممالک ،ا مریکا کوپاکستانی برآمدات میں گزتشہ مالی سال کے مقابلہ میں 44.27 فیصدکی نموریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):امریکا، چین اوربرطانیہ پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے بدستورسرفہرست ممالک ہیں۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں امریکا کوپاکستانی برآمدات میں گزتشہ مالی سال کے مقابلہ میں 44.27 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں امریکا کوپاکستانی برآمدات کاحجم 3.862 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.677 ارب ڈالرتھا۔پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے چین دوسرا بڑاملک ہے اورجاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں چین کوپاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54.70 فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔
جولائی سے لیکرجنوری 2022 تک کی مدت میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.588 ارب ڈالررہا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.026 ارب ڈالرتھا۔پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے برطانیہ تیسرے نمبرپرہے اورجاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں یوکے کوپاکستان کی برآمدات میں 15.33 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی سے لیکرجنوری تک کی مدت میں یوکے کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.309 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.135 ارب ڈالرتھا۔
پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے یواے ای چوتھے اورجرمنی پانچویں نمبرپرسرفہرست ممالک ہیں۔جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں 20.99 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔








