اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):اوورسیز انویسٹر ز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( او آئی سی سی آئی) نے کاروباری سماجی ذمہ داریوں ( سی ایس آر) کے تحت گزشتہ مالی سال 21-2020 کے دوران 14.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ او آئی سی سی آئی کی سی ایس آر رپورٹ 21-2020 کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 100 کے قریب غیر ملکی سرمایہ کاروں اور او آئی …
اوورسیز انویسٹر ز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی 21-2020 کے دوران 14.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری
اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):اوورسیز انویسٹر ز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( او آئی سی سی آئی) نے کاروباری سماجی ذمہ داریوں ( سی ایس آر) کے تحت گزشتہ مالی سال 21-2020 کے دوران 14.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔
او آئی سی سی آئی کی سی ایس آر رپورٹ 21-2020 کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 100 کے قریب غیر ملکی سرمایہ کاروں اور او آئی سی سی آئی کے اراکین نے ملک بھر میں اپنی کاروباری سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے تحت اقدامات کیے جن کے تحت نہ صرف مالی معاونت بلکہ ملک بھر میں اپنے ملازمین کی فلاح وبہبود اور پائیدار معاشی ترقی کےلیے مختلف منصوبوں پر 14.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سی ایس آر اقدامات سے 34 ملین افراد براہ راست مستفید ہوئے ہیں جبکہ چیمبر کے رکن اداروں کی جانب سے 1.4 ملین گھنٹے بھی سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں صرف کیے گئے اور ملک بھر کی 160 مختلف سماجی و ترقیاتی تنظیموں کی بھی معاونت کی گئی ہے۔
مزید برآں سی ایس آر کے تحت کئے گئے مجموعی اقدامات میں سے 31 فیصد سندھ، 27 فیصد پنجاب، 15 فیصد خیبر پختونخوا، 8 فیصد گلگت بلتستان اور 6 فیصد آزاد کشمیر میں کئے گئے۔









