نشاط ملز لمیٹڈ کی فی شیئر آمدنی چھ سال کی بلند ترین سطح پر

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):نشاط ملز لمیٹڈ نے کہا ہے کہ 6 سال کے عرصے میں اس کی فی شیئر آمدنی رواں مالی سال کے دوران رہی۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2016 سے اب تک اس کی فی حصص آمدنی رواں مالی سال کے دوران رہی جس کا حجم 16.84 روپے فی شیئر رہا جبکہ سب سے کم آمدنی 2020 کے مالی سال میں …

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):نشاط ملز لمیٹڈ نے کہا ہے کہ 6 سال کے عرصے میں اس کی فی شیئر آمدنی رواں مالی سال کے دوران رہی۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2016 سے اب تک اس کی فی حصص آمدنی رواں مالی سال کے دوران رہی جس کا حجم 16.84 روپے فی شیئر رہا جبکہ سب سے کم آمدنی 2020 کے مالی سال میں رہی جب فی حصص آمدنی کا حجم 9.97 روپے فی شیئر رہا۔ مالی سال 2016ء کے دوران نشاط ملز لمیٹڈ کی فی حصص آمدنی 14روپے رہی تھی، 2017 کمپنی کی ای پی ایس 12.12روپے جبکہ 2018ء میں کم ہوکر 11.65روپے فی حصص رہی۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019ء کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 16.66روپے تک بڑھ گئی تاہم آئندہ مالی سال 2020ء میں 9.97روپے تک کم ہوگئی۔ جو مالی سال 2016ء تا 2021ء کے دوران این ایم ایل کی سب سے کم فی حصص آمدنی رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال 2021ء کے دوران نشاط ملز لمیٹڈ کی فی حصص آمدن 16.84روپے کی ریکارڈ سطح تک بڑھ گئی جوگذشتہ 6مالی سال کے دوران کمپنی کی سب سے زیادہ فی حصص آمدن رہی ہے۔