روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے اب تک ترسیلات زرکاحجم 4 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا، سوشل میڈیاپرچلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستانے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ سے بڑے پیمانہ پررقوم کی واپسی اورترسیلات زرمیں سست روی سے متعلق سوشل میڈیا پرچلنے والی فیک نیوزکی تردید کی ہے۔ پیرکویہاں جاری بیان میں سٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہاہے اپریل کے مہینہ میں اب تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے 86 ملین ڈالرکی ترسیلات زرہوئی ہیں اوررقوم کی غیرمعمولی واپسی نہیں ہورہی۔ ترجمان نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس …

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستانے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ سے بڑے پیمانہ پررقوم کی واپسی اورترسیلات زرمیں سست روی سے متعلق سوشل میڈیا پرچلنے والی فیک نیوزکی تردید کی ہے۔

پیرکویہاں جاری بیان میں سٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہاہے اپریل کے مہینہ میں اب تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے 86 ملین ڈالرکی ترسیلات زرہوئی ہیں اوررقوم کی غیرمعمولی واپسی نہیں ہورہی۔

ترجمان نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے اب تک ترسیلات زرکاحجم 4 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیاہے۔