پاکستان ”صرف ایک زمین” کے تھیم پر عالمی یوم ماحولیات منانے میں عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

267
Foreign Office Spokesman
Foreign Office Spokesman

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ”صرف ایک زمین” کے تھیم پر عالمی یوم ماحولیات 2022 منانے میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہے۔ اس سال کا عالمی یوم ماحولیات اہم ہے کیونکہ اس کے1972 میں انسانی ماحولیات پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے پچاس سال مکمل ہو رہے ہیں، یہ ماحولیات پر پہلی بین الاقوامی میٹنگ تھی اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کی تشکیل کا باعث بنی، 1972 کی اقوام متحدہ کی کانفرنس کا نعرہ”صرف ایک زمین” تھا، پچاس سال بعد یہ حقیقت اب بھی برقرار ہے کہ کرہ ارض ہمارا واحد گھر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بیان مین کہا کہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے، دنیا اس دن کو ماحولیاتی چیلنجوں کے بارے میں عوامی بیداری کے فروغ کے لیے سب سے بڑے عالمی پلیٹ فارم کے طور پر مناتی رہی ہے۔

موسمیاتی خطرات سے دوچار سرفہرست دس ممالک میں سے ایک کے طور پر، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، حیاتیاتی تنوع کے نقصان کو روکنے اور ریورس کرنے، آلودگی کو کم کرنے اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے عالمی کوششوں کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ پاکستان پہلے ہی اپنے جنگلات کو وسعت دینے اور ان کی بحالی کے لیے دنیا کی سب سے پرجوش کوششوں میں شامل ہے۔

ایک سرسبز مستقبل کی تلاش میں، پاکستان 2030 تک قومی پالیسیاں ترتیب دینے کی سمت میں کام کر رہا ہے، جیسا کہ پیرس معاہدے کے تحت حال ہی میں پیش کردہ قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سیز) میں تصور کیا گیا ہے، ہماری توانائی کا 60 فیصد مکس، صاف اور سبز، اور 30 فیصد روڈ ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنا، جیسااقدامات ہیں جس کی حال ہی میں پیش کردہ رپورٹ میں احاطہکیا گیا ہے۔

ترجمان نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ بھرپور اقدامات کرے اور موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی انحطاط سے نمٹنے کے لیے سیاسی وعدوں کو زمینی طور پر ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے، ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے موسمیاتی فنانس، ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی میں معاونت سمیت عمل درآمد کے خاطر خواہ ذرائع کی فراہمی کے بغیر عزائم کو بڑھانا ممکن نہیں ہوگا۔

ترجمان دفتر کارجہ نے کہا کہ آگے بڑھتے ہوئے، ہم موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، اور ماحولیاتی نظام کے انحطاط کو ریورس کرنے کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔