کمرشل فیڈرز کو شام 7 بجے سےرات 10 بجے تک بند کرنے کی کسی تجویز پرغور نہیں کیا جارہا،ترجمان وزارت توانائی(پاور ڈویژن)

162
کمرشل فیڈرز کو شام 7 بجے سےرات 10 بجے تک بند کرنے کی کسی تجویز پرغور نہیں کیا جارہا،ترجمان وزارت توانائی(پاور ڈویژن)

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وزارت توانائی(پاور ڈویژن)کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمرشل فیڈرز کی بندش کے حوالے سے خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔

جمعہ کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کمرشل فیڈرز کو شام 7 بجے سےرات 10 بجے تک بند کرنے کی کسی تجویز پرغور نہیں کیا جارہا۔