سیلاب سے سندھ اور بلوچستان زیادہ متاثر ہوئے، غیرمعمولی بارشیں جانی و مالی نقصان کا باعث بنیں، احسن اقبال

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب سے سندھ بلوچستان کے صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، غیرمعمولی بارشیں جانی و مالی نقصان کا باعث بنیں، حکومتی برقت اقدامات سے جانی نقصان کی شدت پر قابو پایا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو فلڈ ریلیف سنٹر این ڈی ایم اے میں ترکیہ کے وزیر …

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب سے سندھ بلوچستان کے صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، غیرمعمولی بارشیں جانی و مالی نقصان کا باعث بنیں، حکومتی برقت اقدامات سے جانی نقصان کی شدت پر قابو پایا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو فلڈ ریلیف سنٹر این ڈی ایم اے میں ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو کو بریفننگ دیتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور چئیرمین فیڈرل ریلیف کمیٹی پروفیسر احسن اقبال نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، اور وزیر برائے موسیماتی تبدیلی شیری رحمان بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے ترکیہ وفد کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں رواں سال 500 فی صد اضافی بارشیں ہوئیں۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی بدولت کم بارشوں کے علاقوں میں زیادہ بارشیں ہوئیں اور ملک کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ترکیہ کے عوام اور حکومت کا مشکور ہیں کہ انہوں نے مشکل کے اس گھڑی ہمارا ساتھ دیا ۔

سیلابی صورتحال سے ترکیہ وفد کو آگاہ کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو سب سے زیادہ ضرورت متاثرین کی آبادکاری اور انفراسٹرکچر کی بحالی کی ہے۔ اس موقع پر ترکی کی جانب سے آبادکاری اور غذائی اجناس فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی۔