صدر ڈاکٹر عارف علوی کا شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے ارکان کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار

146
پاکستانی قوم رواداری، اتحاد اور عظمت کی نئی تاریخ رقم کریں، صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں 5 ستمبر کو انٹیلی جنس آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے ارکان کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں 5 ستمبر کو انٹیلی جنس آپریشن کے دوران پاک فوج کے شہدا کے ورثا سے تعزیت کا اظہار اور شہدا کو ان کی خدمات اور قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے کیپٹن عبدالولی اور نائب صوبیدار محمد نواز کے لواحقین سے ٹیلی فون پر ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ٹیلیفون پر حوالدار غلام علی ، لانس نائیک محمد الیاس اور لانس نائیک ظفر اللہ کے ورثا سے بھی بات چیت کی۔صدر مملکت نے اپنے پیاروں کی قربانی پر شہدا کے لواحقین کا قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا ۔ صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی ِدرجات کی دعا اور اہلِخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔