اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):ملک سے انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو16.26 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.44 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو16.02 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مالی سال 2022 میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات کاحجم 313.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں برقی پنکھوں کی برآمدات سے ملک کو2.91 ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ آلات 9 لاکھ 61 ہزارڈالر، الیکٹریکل مشینری 4.15 ملین ڈالر، خصوصی مشینیری 2.64 ملین ڈالر، آٹوپارٹس 1.43 ملین ڈالراوردیگرمشینری کی برآمدات سے ملک کو4.15 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔