آئی ٹی کی ایکسپورٹس میں مزید اضافہ کیا جائے گا،وفاقی وزیر سید امین الحق

238
یوم عاشورہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر امین الحق
یوم عاشورہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر امین الحق

کراچی۔10ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ان کے دور میں ملک کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور آئندہ چند سالوں میں اس کی برآمدات کو بڑھانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کویہاں مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل آئی ٹی پروجیکٹ "بیگن آئی ٹی” کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال کے لیے 5 بلین ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ آئندہ چند سالوں میں اسے 15 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ اس کے علاوہ آئی ٹی کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

امین الحق نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے رابطے کو بہتر بنانے اور دور دراز علاقوں میں براڈ بینڈ کی سہولت کو یقینی بنانے کے لئے کاوشیں کی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسمارٹ فون کی تیاری شروع کردی گئی ہے اور سستے اسمارٹ فونز کی تیاری کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور فروغ کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی۔