ماربل اورسٹون کی صنعت سے متعلق مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، وفاقی وزیرصنعت وپیداوار

132
غیر وابستہ تحریک کے سربراہی سطح کے رابطہ گروپ کا اجلاس ، تحریک کے چیئرمین الہام علیوف کی کووڈ-19 کے باعث دنیا پر پڑنے والے منفی اثرات کے تدارک اور بحالی کیلئے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی پینل کے قیام کی تجویز

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرصنعت وپیداوارمخدوم سیدمرتضیٰ محمودنے کہاہے کہ پاکستان ماربل اورتعمیراتی پتھروں کی دولت سے مالامال ملک ہے اوراس شعبہ کی استعدادسے فائدہ حاصل کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ اس وقت ملک میں سٹون انڈسٹری کی برآمدات 37 ملین ڈالرز ہیں برآمدات کا یہ حجم بہت کم ہے، اس انڈسٹری میں مزید بہتری لاکر اس کو 337 ملین ڈالرز تک ہونا چاہیے،پاکستان میں معدنیات کے وسیع ذخائرہیں ضرورت اس امرکی ہے کہ ان سے بھرپوراستفادہ کیاجائے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ تمام شراکت داروں کی تجاویز سے سٹون انڈسٹری میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ بدقسمتی سے ملک میں صرف بڑی صنعتوں پرتوجہ دی گئی اور چھوٹی صنعتوں کونظراندازکیاگیا حالانکہ چھوٹی صنعتوں کو فروغ دئیے بغیر برآمدات میں اضافہ کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے۔

وفاقی وزیرصنعت وپیداوار نے کہا کہ اس وقت ملک میں سٹون انڈسٹری کی برآمدات 37 ملین ڈالرز ہیں، اس شعبہ کی برآمدات کا یہ حجم بہت کم ہے اس انڈسٹری میں مزید بہتری لاکر اس کو 337 ملین ڈالرز تک ہونا چاہیے۔اس ضمن میں انہوں نے اس شعبہ سے وابستہ افراد کواپنی تجاویز اور آرا حکومت کو دینے کی ہدایت کی اورکہاکہ حکومت اس شعبہ کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپورکوشش کریں گی ۔