اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):اشیا اورخدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر10.76 فیصدکااضافہ، درآمدات میں 1.71 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں اشیا اورخدمات کی برآمدات کاحجم 6.223 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.76 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیا اورخدمات کی …
اشیا اورخدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر10.76 فیصداضافہ، درآمدات میں 1.71 فیصد کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):اشیا اورخدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر10.76 فیصدکااضافہ، درآمدات میں 1.71 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں اشیا اورخدمات کی برآمدات کاحجم 6.223 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.76 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیا اورخدمات کی برآمدات کاحجم 5.618 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اگست کے مہینے میں اشیا اورخدمات کی برآمدات سے ملک کو2.892 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 17.15 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں اشیا اورخدمات کے شعبہ کی برآمدات کاحجم 2.892 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں اشیا اورخدمات کی درآمدات کاحجم 12.837 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.71 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں اشیا اورخدمات کی درآمدات کاحجم 13.057 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اگست کے مہینے میں اشیا اورخدمات کی درآمدات پر 6.686 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 3.32 فیصدکم ہے، گزشتہ سال اگست میں اشیا اورخدمات کی درآمدات کاحجم 6.908 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








