ملک میں تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ، گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ

97
PPIS
PPIS

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):ملک میں تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان پیٹرولئیم انفارمیشن سروس کے اعدادوشمارکے مطابق 30 ستمبر2022 کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66438 بیرل ریکارڈکی گئی جو23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے مقابلہ میں 3 فیصدک م ہے، 23 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار68497 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح 30 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3273 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 4.8 فیصدزیادہ ہے، 23 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3124 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق 30 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32966 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.5 فیصدکم ہے،اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوارمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر10.2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پی پی ایل کے خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوارمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر10.5 فیصدکی کمی اورگیس کی پیداوارمیں 1.3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

پی اوایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر1.1فیصد اورگیس کی پیداوارمیں بھی 1.1 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر2.7 فیصد اورگیس کی پیداوارمیں 1.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔